کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے؟ ڈالروں سے بھرے بریف کیس، ریمنڈ ڈیوس کیس میں رانا ثنااللہ کا شرمناک کردار بے نقاب ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 07:48 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کی وجہ شہرت قتل اور انکے دہشت گرد عناصر سے روابط ہیں،عابد شیر علی کے والد گواہی دے چکے ہیں کہ رانا ثنااللہ نے قتل کئے۔عمران خان کے خلاف دئیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ رانا ثنا اللہ خان بے شمار وارداتوں میںملوث رہے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جسٹس باقر علی نجفی کی رپورٹ میں بھی رانا ثنا اللہ کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا گیا۔معصوم پاکستانی نوجوانوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کی محفوظ رہائی کیلئے رانا ثنااللہ نے ساری رات جیل کے باہر پہرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون دستیاب مدت سے فائدہ اٹھالیں اور اپنے لئے وکیل کا انتظام کر لیں۔