بریکنگ نیوز: سب کے پسندیدہ اداکاررنبیرکپورکیلئے جیل تیار، مداحوں نے سرپکڑلیے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 07, 2017 | 09:59 صبح
پھوپال (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے 7 روز جیل میں گزاریں گے۔ بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر بھوپال پہنچے ہیں جہاں وہ 7 روز جیل میں گزاریں گے۔
بفلم میں سنجے دت کے جیل میں قید کے ایام کو بھی فلمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے بھوپال کی پرانی جیل کا انتخاب کیا گیا ہے ، جیل کے مرکزی دروازے پر فلم کا سیٹ لگا کر اسے ممبئی کی ”آرتھر روڈ جیل“ اور پونے کی ”یارواڈا“ جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رنبیر کپور بھی سنجے دت کے جیل جانے والے ایام کے روپ میں خود کو ڈھال چکے ہیں اور وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے بال بھی بڑھانے میں مصروف ہیں جب کہ بھوپال میں ہونے والی شوٹنگ میں انوشکا شرما اور پاریش راول بھی حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں۔