رنبیر کپور تقریب چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔یہ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہو گی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 21:17 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) : بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان ’’اسٹارڈسٹ ایوارڈ‘‘کی تقریب میں پہنچے تو رنبیر کپور انہیں دیکھتے ہی اسٹیج چھوڑ کرچلے گئے۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف  کے سلمان خان اور رنبیر کپور سے معاشقے ناکام ہوچکے ہیں لیکن اس کے سائیڈ ایفیکٹ اب بھی جاری ہیں جب کہ کترینہ کے باعث سلمان اور رنبیرکے تعلقات کئی سالوں سے سرد مہری کا شکار ہیں اور دونوں اسٹار تقریبات میں ایک دوسرے کونظر انداز کرتے نظر آتے ہیں تاہم اب رنبیر نے کیمرے کی آنکھ کے سامنے ایسی ہی حرکت کرڈالی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارڈسٹ ایوارڈ کی تقریب ہوئی جس میں نامورستاروں نے شرکت کی جب کہ تقریب میں رنبیر کپور اپنے والد رشی کپوراور والدہ نیتوسنگھ کے ساتھ میڈیا سے بات چیت کررہے تھے کہ اچانک سلمان خان کی انٹری ہوئی تو چاکلیٹی ہیرو سلو میاں کو دیکھتے ہی پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا تاہم صحافیوں کی جانب سے رنبیر سے اس متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا۔