رنبیر کپور پر عوام کے سامنے آنے پر پابندی کیوں لگائی گئی؟؟؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 29, 2017 | 19:04 شام
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ اداکاررنبیر کپور کو ان کی نئی آنے والی فلم کے ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے عوام کے سامنے آنے سے روک دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورنئی آنے والی سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ وہ اب تک فلم کے ایک حصے کی شوٹنگ مکمل بھی کرچکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے اداکارکی اس فلم کا شدت سے انتظارہے کیونکہ فلم میں وہ سنجو بابا کی زندگی کے تمام اتارچڑھاؤ دیکھ سکیں گے لیکن اب فلم کے ہدایتکارراج کمار ہیرانی کی جانب سے اداکاررنبیرکوعام عوام کے سامنے نکلنے سے سختی سے منع کردیا گیا ہے۔ہدایت کارکی جانب سے یہ فیصلہ کچھ عرصے قبل شوٹنگ کے دوران سنجے دت کے روپ میں لیک ہونے والی تصاویروں کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں اداکار بالکل سنجو بابا کی جوانی کی عکاسی کر رہے تھے۔واضح رہے کہ فلم میں رنبیرکپوراداکارسنجے دت کی زندگی کے 7 پہلؤوں کی عکاسی کریں گے جب کہ فلم میں پاریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔۔۔ لیکن اب کچھ تصاویر منظرِ عام پر آنے سے ہدایتکار نے رنبیر پر عوام کے سامنے آنے سے پابندی لگا دی ہے۔