رینجرز نے جامعہ کراچی سے اسسٹنٹ رجسٹرار کو حراست میں لے لیا، وجہ آخر کیا بتائی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 12, 2017 | 08:51 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) رینجرز نے جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائعکے مطابق رینجرز نے عارف حیدر کو جامعہ کراچی کے انرولمنٹ سیکشن سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ رجسٹرار کو رینجرز نے اپنی حراست میں لیا ہے تاہم ان کے مطابق حراست میں لینے کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔