بریکنگ نیوز: صوبہ پنجاب میں رینجرز آپریشن، شاندار خوشخبری آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 19:45 شام

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیشِ نظر پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن ایک سے دو روز میں جاری کر دیا جائےگا۔ پنجاب میں ہونے والے رینجرز آپریشن کی نگرانی خود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کریں گے جبکہ رینجرز کو یہ اختیارات صرف 90 روز کے لیے دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں رینجرز آپریشن دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو ختم کرنے

کے لیے کیا جائے گا اور پنجاب میں آپریشن کراچی آپریشن کی طرز پر شروع کیا جائے گا تا کہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔