”رینجرز کے اختیارات ختم“
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 14, 2017 | 07:46 صبح
کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سندھ میں رینجرز اختیارات ختم ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا۔ جمعہ کی رات بارہ بجے رینجرز اختیارات کی مدت ختم ہوجائے گی۔ ماضی کی طرح ایک بار پھر سندھ سرکار نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر ٹال مٹول شروع کردی۔ رینجرز اختیارات چودہ اپریل کی رات کو ختم ہو جائیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے پانچ اپریل کو اختیارات میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی تھی جس میں رینجرز اختیارات میں نوے روز کی توسیع کی سفارش کی گئی تھی لیکن سندھ حکومت تاحال شش و پنج کا شکار ہے جس کی وجہ سے سمری پر دستخط نہیں کیے جاسکے۔