کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت کئی ملزمان گرفتار
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 13, 2017 | 05:20 صبح
کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ) پولیس اور رینجرز نے شہر میں چھاپے مارتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گلشن معمار میں حساس اداروں نے عمران قائم خانی کو حراست میں لے لیا۔ عمران چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے نشتر روڈ، نیو کراچی اور سٹی ٹاﺅن ایریا سے 5 ملزمان کو دھرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار افراد میں دو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں بھی شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔
سعود آباد سے بھی ٹارگٹ کلر پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو چار قتل کرچکا ہے۔