پنجاب میں رینجر نے پوزیشنیں سنبھال لیں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 22, 2017 | 12:02 شام
لاہور(مانیٹرنگ) اہم سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے۔جہاں پاک فوج کی اعلیٰ عسکری قیادت کا اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر صدارت جاری ہے۔اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی،ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایم او اور ڈی جی ایم آئی شریک ہیں، ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مکمل فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ رینجرز پہلے ہی پنجاب میں موجود ہے،جس نے پوزیشنیں سنبھالی ہوئی ہیں۔