رانی مکھر جی کا اپنی حکومت کے منہ پر ایک اور طمانچہ،اپنے میڈیا پر بھی برہم
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع ستمبر 24, 2016 | 10:43 صبح
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے سخت ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کر رکھ دیا ہے۔سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ترین تنقید کا نشانہ بننے والے چند ٹویٹس بھارتی اداکارہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری کئے گئے ہیں۔ ان ٹویٹس میں انہوں نے بھارتی فوج پر اڑی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو لوگ بھی ہلاک ہوئے وہ دہشت گرد تھے کیوں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کرتے تھے اور اب وہ یقیناً جہنم میں ہوں گے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے والے بے وقوف ہیں کیوں کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار خود ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں بھی کھل کر رپورٹنگ کرنی چاہئے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانا چاہئے۔رانی مکھر جی پہلے بھی بھارتی فورسز کے کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرچکی ہیں