بھارت غیر ملکیوں کے مزید غیر محفوظ،ایک اورامریکی خاتون سیاح سے پانچ افراد کا ریپ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 03, 2016 | 14:27 شام

نئی دلی(مانیٹرنگ)امریکی خاتون نے دعوی کیاہےکہ اس کے ساتھ بھارتی دارالحکومت کے فائیواسٹارہوٹل میں 5افرادنےمبینہ زیادتی کی۔بھارتی میڈیا کےمطابق امریکی خاتون سیاح اپریل میں بھارت کے دورے پر آئی تھیں۔ انھوں نے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش اختیار کی۔ اس دوران انھیں ایک مقامی گائیڈ ملا جس کے ساتھ انھوں نے شہر گھوما۔

اس دوران انھوں نے گائیڈ کو اپنے ہوٹل بھی بلایا۔ ایک بار ہوٹل آمد پر گائیڈ کے ساتھ اس کا دوست بھی موجود تھا۔ انھوں نے امریکی سیاح کو مشروب آفر کیا جس میں نشہ آ

ور مواد موجود تھے۔

امریکی خاتون سیاح نے دعوی کیا کہ وہ مشروب پی کر بے ہوش ہوگئی تھیں۔جب انھیں ہوش آتا تو انھیں پتہ چلا کہ ان کے ساتھ مبینہ زیادتی ہوئی ہے۔انھوں نے دعوی کیا کہ 5 لوگوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی تھی۔

امریکی خاتون سیاح نے بتایاکہ وہ اس روز ہی انڈیاچھوڑگئی تھی۔ انھوں نے امریکا میں اپنی دوست سے مشورہ کیا جس نے انھیں اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی کا مشورہ دیا۔

امریکی خاتون سیاح نے بھارتی پولیس کو اس واقعے پر ای میل تحریر کی اور بھارت آکرشکایت درج کروانے کی پیشکش بھی کی۔

بھارتی حکام کا کہناہےکہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نئی دلی پولیس نے امریکی سفارت خانے سے رابطہ کرکے امریکی سیاح خاتون سے متعلق اہم معلومات بھی لی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ڈنمارک کی خاتون کو بھی اجتماعی زیادتیکا نشانہبنایا گیا تھا۔

 یہ واقعہ پہاڑ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں 51 سالہ ڈینشن خاتون نے اپنے ہوٹل کا راستہ بھٹک جانے پر وہاں موجود چند لوگوں سے راستہ دریافت کیا۔

 یہ واقعہ پہاڑ گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں 51 سالہ ڈینشن خاتون نے اپنے ہوٹل کا راستہ بھٹک جانے پر وہاں موجود چند لوگوں سے راستہ دریافت کیا۔

یہ افراد خاتون کو چاقو کے زور پر ایک ویران جگہ لے گئے اور ان کا سامان چھیننے کے بعد خاتون کو  زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔ یہ خاتون ایک ہفتے سے بھارت میں تھیں اور آگرہ کے بعد وہ نئی دہلی پہنچی تھیں ۔

بھارت میں اس سے قبل بھی خصوصاً غیر ملکی خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ نئی دہلی ہی میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور نے نشہ آور چیز استعمال کرنے کے بعد اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کے وقت یہ خاتون اپنی دوسالہ بیٹی کے ساتھ اس ٹیکسی میں سفر کر رہی تھیں۔