نوجوان لڑکی نے آدمی کو 2 مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔پکڑے جانے پر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 21:39 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کو خواتین سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوتے اور سزا پاتے تو آپ نے بہت سن رکھا ہو گا لیکن یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں ایک لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر ایک مرد کو 2بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ کیٹی برینن نامی ملزمہ ساﺅتھ شیلڈز کی رہائشی ہے جس نے رواں سال جنوری میں ایک مرد کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔کیٹی کو اب گرفتار کرکے نیوکیسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پہلی سماعت کے دوران ملزمہ کی عدالت منظور کر لی تاہم اسے ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونے اور متاثرہ شخص سے مقررہ حد تک دور رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔ جج رابرٹ سپریگ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ”اگر ملزمہ ٹرائل میں پیش نہیں ہوتی تو عدالت اس کی غیرحاضری میں ہی فیصلہ سنا دے گی۔“۔۔۔ پکڑے جانے کے باوجود اس لڑکی کو کوئی شرمندگی اور اپنے کیے پر پچھتاوا نہیں ہے۔۔۔۔