وہ استانی جو اپنے طالبعلم کیساتھ ایسا شرمناک کام کرتی رہی کہ۔۔۔ جان کر آپ کو بھی شرم آجائے گی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 17:11 شام

نیویارک(مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ میں ایک خاتون ٹیچرکو اپنے طالب علم کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔  

ایک رپورٹ کے مطابق 27سالہ تھاﺅ سینڈی ڈوان نامی یہ ٹیچر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کے سینئر مڈل سکول میں پڑھاتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینڈی نے نہ صرف اپنے

14سالہ طالب علم کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کیا اور بلکہ اس تعلق کو خفیہ رکھنے کے لیے اسے رقم بھی دیتی رہی۔ اس نے طالب علم کو مجموعی طور پر28ہزار ڈالر(تقریباً 28لاکھ روپے) دیئے۔ رپورٹ کے مطابق سینڈی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف اب عدالت میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔