شادی کے روز لڑکے نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا مگر کیوں؟؟؟وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 04, 2017 | 21:54 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے روز دولہا اپنی نئی زندگی کی شروعات کی خوشی میں سرمست ہوتا ہے اور اپنی دلہن کی دھن اس کے سر پر سوار ہوتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی شادی کے روز ایسا شرمناک کام کر ڈالا کہ کبھی کسی دولہے نے ایسا سوچا بھی نہ ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ریڈبرج کے رہائشی 28سالہ ڈیری فلائن مک کین نے اپنی شادی کے روزلندن کے علاقے ہیکنی میں واقع وکٹوریا پارک میں ایک 24سالہ لڑکی کو زیادتی بناڈالا۔رپورٹ کے مطابق ملزم پارک میں آنے والی اس لڑکی کو گھسیٹ کر جھاڑی

وں میں لے گیا، جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اورفرار ہوتے ہوئے اس سے موبائل فون اور رقم وغیرہ بھی چھین کر لے گیا۔ لڑکی نے پولیس کو اطلاع دے دی جس کے کچھ ہی دیر بعد اسے حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جہاں مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور 28اپریل کو اسے سزا سنائی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی کئی لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔ 2006ءمیں بھی اسے لڑکی سے زیادتی کرنے کے جرم میں قید کی سزا ہو چکی ہے۔ جس کے باوجود وہ اپنی درندگی سے باز نہیں آیا۔ اور کئی لڑکیوں کی زندگی برباد کر دی ہے۔۔۔۔