انتہائی افسوسناک خبر: چنبہ ہاوس لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی اہم مسلم لیگی رہنماءنے اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کے ساتھ۔۔۔۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 12:08 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری توصیف احمد کو خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چوہدری توقیر نامی شخص نے نوکری کے بہانے بلایا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتوصیف احمد سے ملاقات اور تعارف کروایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ جب وہ چوہدری توصیف کے گھر پہنچی تو وہاں ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی موجود تھے جو رات بھر ش

راب نوشی کرتے رہے اور اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سہالہ میں چوہدری توصیف، چوہدری توقیر، کامران اور اقبال نامی ملزمان کے خلاف دفعہ 34/376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم چوہدری توقیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ مدعیہ اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پمز ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔