ڈیرہ اسماعیل خان : معصوم بچیوں کو ریپ کے بعد قتل کرنے والا 22 سالہ درندہ صفت نوجوان گرفتار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 29, 2017 | 04:07 صبح

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) کے پی کے  میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کم سن بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا گلا گھونٹ کرہلاک کرنے والے ملزم کو آخر کار پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم اس سے پہلے اسی طرح کی دو وارداتیں کر چکا تھا اور یہ تیسری واردات تھی۔

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو روز پہلے ظفر آباد کالونی میں رشتہ داروں ک

ے ہاں شادی کی تقریب میں  شریک 5 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرنٹنڈنٹ پولیس انوسٹی گیشن  ثناءاللہ خان مروت نے صحافیوں  کو بتایا کہ بچی کی تلاش کے دوران اس بچی کے چچا زاد بھائی محمد بلال پر شک گزرا تو اس سے پوچھ گچھ شروع کی گئی اور محمد بلال نے تھوری دیر بعد سب کچھ اگل دیا۔ڈی پی او نے بتایا  کہ ملزم محمد بلال نے بتایا کہ اس نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور پھر اس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا اور لاش قریب واقع گنے کے کھیت میں پھینک دی ہے۔ پولیس نے لاش برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔سپرنٹنڈنٹ پولیس ثنااللہ خان  کے مطابق ملزم محمد بلال نے سال 2014 میں بھی ساڑھے پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔ یہ بچی بھی ملزم محمد بلال کی پڑوسی بتائی گئی ہے۔ اسی طرح سال 2016 میں بھی ملزم نے اسی عمر کی ہی ایک بچی کو زیاتی کا نشانہ بنا کر دوپٹے سے بچی کا گلا گھونٹ دیا تھا اور لاش زیر تعمیر مکان میں پھینک دی تھی۔محمد بلال  کی عمر 22 سال بتائی جاتی ہے ۔(ش س م)