موسیقار رشید عطرے کی 47ویں برسی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 21:37 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک):’گائے کی دنیا گیت میرے‘، ’لٹ الجھی سلجھاجا رے بالم‘ جیسی لازوال دھنوں کے خالق رشید عطرے کی مسحور کن موسیقی 49 برس بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔دو دھائیوں تک اپنی مسحور کن موسیقی کی بدولت لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے رشید عطرے کی بنائی دھنیں آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔رشید عطرے 1917کو امرتسر میں پیدا ہوئے،فن موسیقی کا آغازتقسیم ہند سے قبل فلم شیریں فرہاد کیا۔ہدایتکار نذیر کی فلم شہری بابو کی موسیقی رشید عطرے نے دی ،فلم سپر ہٹ ہوئی،یوںکامیابی کا لمبا سفر شروع ہوا،انہوں نے 80 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی جن میں بیشتر اردو تھیں،انہوں نے موسیقار کے نام سے اپنی ذاتی فلم بھی بنائی ۔سرفروش، وعدہ، 7لاکھ، نیند، قیدی اور مکھڑا جیسی شہکار فلموں کی موسیقی دی اورتین نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔رشید عطرے کے تخلیقی کام سدا بہار ٹھہر ے یہی وجہ ہے ان نغموں سے جڑے رشید عطرے آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔