پاکستانی راشد نسیم ایک بار پھر بازی لے گئے بھارت کو ریکارڈ سے محروم کر دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 06, 2017 | 08:26 صبح
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ایتھلیٹ راشد نسیم نے بھارت کے جے یانت ریڈی کے ایک منٹ میں 352 مکے مارنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے اور ایک منٹ میں 377 مکے مارنے پر راشد نسیم دوبارہ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔ راشد نسیم نے اس سے قبل 333 مکے مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جس کو بھارت کے جے یانت نے توڑ دیا تھا۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی راشد نسیم کے ریکارڈ کی تصدیق کردی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم ماتھے سے43 ناریل توڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں۔