20دہشتگردوں کی ریڈبک جاری،سروں کی قیمت مقرر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 10, 2017 | 08:54 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)محکمہ انسداد دہشت گردی نے 20 دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کر دی، مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی جانے والی
ریڈ بک میں مطلوب 20دہشت گردوں کی تصاویر، نام اور پتے درج ہیں۔مطلوب دہشت گرد بینظیر بھٹو، جنرل مشرف اور شجاع خانزاہ پر حملوں میں ملوث ہیں، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سخی سرور دربار، قاسم بیلہ، کاکول اکیڈمی دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔