ایک دو یا تین نہیں بلکہ 17 روپے فی لیٹر اضافہ : تیل کی قیمتوں کے حوالے سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 15, 2017 | 11:00 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات میں 17 روپے تک اضافے کی سمری وزات پیٹرولیم کو ارسال کردی۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 53 پیسے اورمٹی کے تیل میں 16 روپے 71 پیسے اضافے کی بھی سفارش کی گئی، قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئندہ 15 روز کے لئے ہے۔