رتن کمار انتقال کر گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 13, 2016 | 21:11 شام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک): ماضی کے معروف اداکار نذیرعلی عرف رتن کمار امریکا میں انتقال کر گئے، مرحوم نے پاکستان کی کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کے جو ہر دکھائے۔تفصیلات کے مطابق ماضی کے مشہور چائلڈ اسٹار نذیرعلی عرف رتن کمار نے کئی مشہور فلموں میں اپنانام بنایا، ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں رتن کمار نے بالی وُوڈ فلموں میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کام کیا۔انہوں راج ساہنی، راج کمار اور دیگر مشہور اداکاروں کے ساتھ کام کیا، سال انیس سو ستاون میں وہ پاکستان آگئے اور اپنی پہلی ہی لالی وُوڈ کی فلم معصوم

میں خوبصورت اداکاری سے فلم بینوں کے دل میں گھر کر گئے۔خوبرو اداکاررتن کمار نے ہیرو کی حیثیت سے خلیل قیصر کی سپرہٹ فلم ’’ناگن‘‘ میں بھی کام کیا، ماضی کا یہ مشہور ستارہ آج ہم میں نہ رہا۔نذیرعلی امریکی ریاست مشی گن میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے بیوہ دو بیٹے اور بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔