راولا کوٹ سے افسوسناک خبر آگئی : المناک حادثہ 8 افراد کی جان لے گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 15:03 شام

راولاکوٹ(ویب ڈیسک) راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ  آزاد پتن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں  8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی ٹیوٹا ہائی ایس  وین آزاد پتن کے قریب گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ تیز رفتاری اور سڑک کی خراب حالت کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے  مطابق اس حادثہ میں 8مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔زخمیوں  اور   لاشوں  کو مقامی افراد  کی مدد سے نکالنے کے بعد  راولا کوٹ اور راولپنڈی  کے ہسپتالوں مین بھیج دیا گیا