پاناما کیس کا کیا ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن نے ناقابل یقین راز سے پردہ اٹھادیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 09, 2016 | 09:58 صبح


ملتان(مانیٹرنگ)جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ پاناما کیس کا کیا ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن نے ناقابل یقین راز سے پردہ اٹھادیا۔کہتے ہیں عمران خان اور ان کی ٹیم پانامہ لیکس کے الزام میں گرفتار ہو گی اور نا اہل ہوگی۔ وزیراعظم کس بات پر استعفیٰ دیں۔مجرم تو آدمی تب بنتا ہے جب عدالت کہتی ہے۔عمران تلاشی سے بھاگ رہے ہیں عمران خان گرفت میں آئیں گے اور انکی ٹیم نا اہل ہوگی ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے اور آپکے کہنے اور تہمت و الزام لگانے سے آدمی مجرم نہیں بن جاتا تحریک انصاف والوں کو بھی عدالت نے کہہ دیا ہے کہ آپ کی بھی تلاشی لی جائیگی۔بہت اچھا ہوا ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں چلی گئی ہے انشاءاللہ صورتحال کی کایا بالکل پلٹ جائیگی اور کچھ دنوں کے بعد بالکل نئی صورتحال سامنے آئے گی آخری انجام یہی ہوگا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم اسی الزام میں گرفتار ہو گی اور نا اہل ہو جائے گی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف کی تبدیلی وزیراعظم کی صوابدید ہے آئین و قانون کے تحت ایک آرمی چیف آتا ہے اور دوسرا جاتا ہے۔انہو ںنے کہا کہ متنازعہ خبر معمولی مسئلہ ہے ،خبر لیک ہونے کا معاملہ میڈیا کا کمال ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پانامہ لیکس پر کایا پلٹے گی مدعی ملزم اور ملزم مدعی بن جائینگے۔http://www.shaffak.com