’اس سے بہتر تھا کوئی مرد میرا ریپ کردیتا‘عورت کے ساتھ ایسا کیا ہوا جو اس نے اتنی بڑی بات کہہ دی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 07, 2017 | 20:32 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کے ہاتھوں خواتین کے جنسی استحصال کی خبریں تو ہر معاشرے میں سننے میں آتی رہتی ہیں لیکن آپ نے آج تک یہ نہیں سنا ہو گا کہ کسی عورت نے عورت کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ہو۔ یہ انہونی برطانیہ کے شہر چیسٹر میں ہوئی جہاں 25سالہ لڑکی کے فارچون نے اپنی ہم عمر لڑکی گیل نیولینڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے اسے 5بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔دراصل یہ کوئی زبردستی کی واردات نہیں تھی۔ دونوں لڑکیاں فیس بک پر ملی تھیں۔ گیل نیولینڈ نے فارچون کو بتایا کہ وہ ایک لڑکا ہے، دونوں میں د

وستی ہو گئی اور انہوں نے ملنے کا پروگرام بنایا۔ فارچون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے بعد وہ 5بار ملے۔ گیل نے اپنے بال ایک ہیٹ میں چھپا رکھے ہوتے تھے اور لباس بھی ایسا پہن رکھا ہوتاتھا کہ وہ بالکل لڑکا لگتی۔فارچون نے بتایا کہ ’’میں نے جب بھی گیل کو اس حلیے کے متعلق پوچھا تو اس نے جھوٹ بولا کہ ایک سرجری کی وجہ سے وہ اپنا جسم چھپاتا ہے۔‘‘ اس نے الزام عائد کیا کہ ’’گیل نے مصنوعی اعضاء کے ذریعے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔‘‘ فارچون کا کہنا تھا کہ’’ اس سے تو بہتر تھا کہ میں کسی مرد کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار ہو جاتی۔‘‘تاہم گیل نے فارچون کے الزامات کی تردید کی ہے۔ اور اس کے خالف عدالت میں کیس جاری ہے۔