”کھیل جمے گا“ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد شروع کتنے معروف انٹرنیشنل ریسلر پاکستان پہنچ گئے؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 20, 2017 | 10:56 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)دنیا کے بڑے کھیل ریسلنگ سے وابستہ چار بڑے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق چار معروف انٹر نیشنل ریسلر کراچی پہنچ گئے ہیں۔پاکستان آنے والے ریسلرز میں برطانیہ کے کیٹو نی آئرن ،الجزائر کے یاسین عثمانی ،امریکہ کے کیفلیش گورڈن اور پاکستانی نڑاد فرانسیسی بادشاہ خان شامل ہیں۔اپنے دورہ پاکستان کے دوران چاروں ریسلرمختلف تقریبات میں شریک ہونگے دورے کا مقصد پاکستان میں ریسلنگ کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔