6بیویاں42بچے،خاندان150افراد پر مشتمل،پاکستان میں نیا ریکارڈ بن گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 03, 2017 | 19:11 شام
نوشکی(مانیٹرنگ رپورٹ ) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا ، حاجی عبدالمجید کی 6بیویوں میں 42بچے ہیں اور پوتے پوتیاں شامل کرکے 150افراد بنتے ہیں۔ پیر کو بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مردم شماری کے دوران 150افراد پر مشتمل خاندان بھی سامنے آگیا۔
قلعہ مینگل میں رہائش پذیر عبدالمجید نے 6شادیاں کیں جن میں سے ان کے 42بیٹے بیٹیاں ہیں۔ عبدالمجید کے پوتے پوتیوں کو شامل کیا جائے تو ان کے خاندان کے افراد کی کل تعداد150بنتی ہے۔