کرکٹ کے کچھ حیرت انگیز ریکارڈز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 04, 2016 | 12:37 شام

 

کرکٹ بھی دوسرے کھیلوں کی طرح اعداد و شمار کا کھیل ہے اور متعدد کھلاڑیوں نے کئی حیرت انگیز ریکارڈ بھی قائم کر رکھے ہیں۔ لیکن اگر بات کی جائے کھلاڑیوں کے کیریر کی تو چند حقائق ایسے بھی سامنے آتے ہیں جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں- اس پوسٹ میں کچھ ایسے ہی ریکارڈز کا تذکرہ کیا جائے گا۔ جس کو پڑھ کر آپ بھی حیرت زدہ ہوجائیں گے۔
1۔ لوگوں کی بڑی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ بنائے جانے والے رنز 36 ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایک اوور میں 77 رنز بنائے گئے ہیں- یہ میچ Canterbury اور ولنگٹن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا-
 


2۔ سعید اجمل کی باؤلنگ جادوئی تو قرار دی جاتی ہے۔ اور کئی دفعہ وہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہ چکے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر کبھی انہیں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں “ مین آف دی میچ “ کا اعزاز حاصل نہیں ہوسکا-


 


3۔ مہندرا سنگھ دھونی انڈیا کے زبردست بیٹسمین ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر وہ ایسے کھلاڑی بھی ہیں جنہوں نے جنوبی ایشیا سے باہر منعقد ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کبھی کوئی سینچری اسکور نہیں کی-


4۔ آپ کو شائد اس بات پر یقین نہ آئے ۔کہ وسیم اکرم کا ٹیسٹ اننگ کا بلند ترین اسکور سچن ٹنڈولکر کے اسکور سے بھی زیادہ ہے-جی ہاں ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا سب سے زیادہ اسکور 257 ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 248 رنز بنا رکھے ہیں- 


 
 
 

5۔ سر ڈون بریڈ مین نے اپنے پورے کرکٹ کیریر میں صرف 6 چھکے لگائے تھے-

 


6۔ سابقہ پاکستانی کپتان انضمام الحق بھی بالر تھے انہوں نے نہ صرف ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں باؤلنگ کروائی ہے بلکہ اپنی پہلی ہی گیند پر وکٹ بھی حاصل کی تھی۔ 


 


7۔ڈیرک نینس ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آسٹریلیا اور نیدرلینڈ دونوں کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں کھیل پیش کیا ہے- 


 


8۔کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں شاہد آفریدی کے رنز اور وکٹیں عمران خان کے رنز اور وکٹوں سے دو گنا زیادہ ہیں- جی ہاں شاہد آفریدی نے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 378 وکٹیں اور 7619 رنز اسکور کر رکھے ہیں جبکہ عمران خان نے 182 وکٹیں اور 3709 رنز بنائے ہیں-


 
 
 


9۔ طویل ترین اننگز کھیلنے کا ریکارڈ پاکستانی کرکٹر لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس ہے- انہوں نے 970 منٹ یعنی 16 گھنٹے سے زائد اننگز کھیلی اور 337 رنز اسکور کیے-


 


10۔ انگلینڈ کے کھلاڑی سر جیک ہوبس نے اپنے فرسٹ کلاس کیریر میں 199 سینچریاں بنا رکھی ہیں-


 


11۔ انگلینڈ ہی کے ایک اور کھلاڑی  ویلفریڈ رہوڈز نے اپنے فرسٹ کلاس کیریر میں 4204 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 39967 رنز بھی اسکور کیے- 


 

12۔ سچن ٹنڈولکر نے اپنے پورے کرکٹ کیریر میں شعیب اختر کی 328 گیندوں کا سامنا کیا اور ان گیندوں پر وہ صرف 251 رنز ہی اسکور کر پائے- 


 


13۔ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز رفتار گیند پھینکنے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے- انہوں نے یہ گیند 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی- یہ گیند 2003 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے ایک میچ میں کروائی گئی-


 
 

15۔اس سے تو سب واقف ہیں کہ سچن ٹنڈولکر نے انڈیا کے لیے اپنا سب سے پہلا میچ 1989 میں کھیلا لیکن اس بات سے کم لوگ واقف ہوں گے کہ انڈیا سے قبل ٹنڈولکر 1987 میں ایک میچ میں پاکستان کے لیے بھی کھیل چکے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ میچ انڈیا کے خلاف تھا اور ٹنڈولکر کو عمران خان کی ٹیم میں متبادل فیلڈر کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور انہوں نے کپل دیو کو آؤٹ بھی کیا- یہ میچ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا-(بشکریہ ہماری ویب)