رابی پیرزادہ کے ویڈیو البم ” رشک قمر “ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 08, 2017 | 09:56 صبح

 
لاہور ( مانیٹرنگ رپورٹ) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کے ویڈیو البم ” رشک قمر “ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیو البم ” رشک قمر “ کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیاجس کو پہلے ہی گھنٹے کے دوران دس لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا۔سوشل میڈیا پر ایک گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ دیکھنے کا ریکارڈ رابی پیرزادہ نے اپنے نام کرلیا ہے۔ مجھے توقع نہیں تھی کہ میرے البم کو اس قدرسراہا جائے گا۔
میں اپنے پرستاروں اور محبت کرنے والوں کی مشکور ہوں جنہوں نے ہر قدم پر میری حوصلہ افزائی کی اور ا?ج جو کچھ بھی ہوں اپنے پیار کرنے والوں کی بدولت ہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ”رشک قمر “نے ایک گھنٹے کے دوران جو ریکارڈ قائم کیا ہے اس کا ٹوٹنا ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے اور میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ جس نے مجھ جیسی نا چیز کو اتنی مقبولیت اور بلندیاں عطائ کیں جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔