برطانوی خاتون کا حیرت انگیز کارنامہ۔ریکارڈ بنا ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 21:41 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):یوں تو خواتین کو صنفِ نازک کہا جاتا ہے ، لیکن برطانیہ کی فولادی ہاتھ والی خاتون نے سیکڑوں ٹائلز توڑنے کا حیرت انگیزمظاہرہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 40سالہ لیزا ڈینس نامی خاتون نے اپنے فولادی ہاتھ سے ایک منٹ میں 923روف ٹائلزتوڑنے کا عملی مظاہرہ کیااور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔واضح رہے تائیکوانڈو کی ماہر برطانوی خاتون اس سے قبل بھی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں۔