دنیا کی سب سے مہنگی اور تیز ترین سرخ مرچ کی کاشت شروع ہو گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 02, 2016 | 15:14 شام

واشنگٹن (ویب ڈیسک)لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں تیز ترین اور لاکھوں روپے فی کلو گرام ملنے والی دنیا کی سب سے مہنگی مرچیں کاشت کی جارہی ہیں، جن کی جسامت ایک صرف مٹر کے برابر ہے ،قیمت 35ہزار ڈالر ہوگی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجی چاراپیٹا نامی یہ مرچیں لاطینی امریکاکے ملک پیرو کے جنگلات میں پائی جاتی ہے اور حال ہی میں ان کی تجارتی طور پر کاشت شروع کی گئی ہے۔چاراپیٹا کا ذائقہ پھلوں کی طرح ہوتا ہے اور اس کا پاوڈر سلاد اور ساس میں استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم اس کا استعمال مغرب میں قدرے کم ہے۔اسے تمام مرچو
ں کی ماں بھی کہا جاتا ہے، جو ونیلا اور زعفران سے بھی کئی گنا مہنگی ہے۔ لیکن یہ مرچ بہت تیز ہے اور اس کی بہت معمولی مقدار ایک بڑے کھانے میں استعمال کی جاتی ہے