ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدی کے ذمہ داروں کا تعین کردیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 18:15 شام

کراچی(مانیٹرنگ)کراچی کے نجی ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں ہوٹل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا، ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی گئی۔ پانچ دسمبر کو ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں آتشزدگی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سیکرٹری داخلہ سندھ نے پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، ہوٹل میں آگ سے بچاؤ کے مناسب آلات موجود نہیں تھے۔ عملے کو آگ بجھانے کی تربیت بھی نہیں دی گئی تھی جبکہ ہوٹل کے ہنگامی راستے بھی بند تھے۔

رپورٹ کے مطابق، ہوٹل ک

ا عملہ آگ بجھانے کے بجائے موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعہ میں محکمہ سول ڈیفنس کا عملہ بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا ہے۔ سول ڈیفنس عملے نے مئی 2015ء میں ہوٹل کا آخری بار سروے کیا اور سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ تاہم ڈیڑھ سال کے دوران ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ نہیں کیا۔ سیکرٹری داخلہ سندھ نے ہوٹل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کو آگ لگنے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔