ریحام بتاتی ہیں عمران کا ٹریک کیا تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 19, 2016 | 11:23 صبح

پشاور(مانیٹرنگ)عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا میں بغیر نظریئے کی سیاست ہے اور وہاں کے نوجوانوں کو سڑکوں پر لاکر قانون شکنی سکھائی جارہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ آج کل نظریئے پر قائم رہنے والے سیاست دانوں کا فقدان ہے، خیبرپختون خوا میں تو حالیہ سیاست بغیر نظریئے کی سیاست نظر آتی ہے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صرف پاناما کا مسئلہ ہی نہیں دیگر مسائل پر بھی غور کرنا چاہئے، پشاور میں عوام کو پینے کا پانی بھی میسر نہیں اور نا ہی خواتین کے لئے کوئی زچہ و بچہ سینٹر موجود ہے جبکہ کے پی کے پختون نوجوانوں کوغلط راہ پر ڈالا جارہا ہے انہیں سڑکوں پر لاکر قانون شکنی سکھائی جارہی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ میرا اور خان صاحب کا راستہ شروع سے ہی مختلف تھا میں ان کی راہ پر چل نہیں سکتی تھی اور اپنے ٹریک سے پیچھے ہٹنے سے قاصر تھی لیکن ہوسکتا ہے کہ عمران خان کا ٹریک آئندہ کسی اور سے مل جائے۔