ریحام خان تین بچے اچھے کی نہیں،بی شمار بچے جیسے بھی کی قاءل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 14, 2016 | 11:05 صبح

لاہور(مانیٹرنگ)ریحام خان کچھ عرصہ قبل تک تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رشتے کی وجہ سے لیکن اب اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور انکشاف کیا کہ اُنہیں 8،10بچوں والی فیملیز پسند ہیں ، اپنے بچے کم ہونے سے متعلق سوال پر ریحام خان نے ایسا جواب دیاکہ سننے والوں کے بھی گال لال ہوگئے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام’حسب حال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایاکہ ان کی چھوٹی سی فیملی ہے اور وہ بڑی فیملیز کی شوقین ہیں جیسے کہ پرانے زمانے میں آٹھ ، نو یادس بچے ہوتے تھے ۔ اس پر سینئرسٹیج اداکار امان اللہ کاکہناتھاکہ گھربڑے ہوں تو ٹھیک ،اگر چھوٹے ہوں تو اس کی پینٹ کوئی پہن گیا، اس کی شرٹ کوئی پہن گیا،ایک پنکھا چلارہاہے تو دوسرا کہہ رہاہے کہ مجھے بخار ہے ۔
ریحام خان نے آنکھوں میں آنسو لیے کہاکہ آپ نے ہنسا ہنسا کر رلادیاہے ، اتنااچھامنظر کھینچا ، کاش اتنی بڑی فیملی ہو، مجھے یہ چیزیں پسند اور یہی خوبصورتی ہے ، اس کو شیئرنگ کہتے ہیں ۔بچوں کی تعداد سے متعلق سوال پر ریحام خان نے بتایاکہ ان کے تین بچے ہیں ۔ لوگوں کو ایک طرف لگا کر خود بیٹھ جانے یعنی تین بچوں سے متعلق سوال پر ریحام خان کاکہناتھاکہ ’تعاون کی بھی ضرورت ہوتی ہے‘۔