رحمٰن ملک نے جنرل کو دیکھتے ہی دل کی خواہش پوری کر لی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 17, 2016 | 18:39 شام

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ) پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف ارکان پارلیمنٹ سے انکی خیریت دریافت کرتے رہے، لیکن رحمان ملک نے ایسا کام کر دیا کہ پوری قوم انکو اس کام پر داد دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جب مسلح فوج کے سربراہان کے ہمراہ پارلیمنٹ میں مہمانوں کی گیلریوں میں آئے تو اس وقت پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلیوٹ کر دیا ، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف کو سلیوٹ اس لیے کیا ہے کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بھارت

کے خلاف انکے مؤقف پر وہ آرمی چیف کے گرویدہ ہیں، وہ کافی ٹائم سے موقع تلاش کر رہے تھے کہ کب انکو موقع ملے اور وہ آرمی چیف کوسلیوٹ کریں، آج موقع ملا تو انہیں سلیوٹ کیا ہے کیونکہ میرے دل کی آواز یہی تھی کہ میں جب بھی آرمی چیف سے ملوں تو انہیں سلیوٹ کروں۔