تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ کا روسی صدر پیوٹن کے بیان پر ردِ عمل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 27, 2021 | 17:12 شام

تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے روسی صدر پیوٹن کے بیان پر انہیں داد تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر پیوٹن نے امت مسلمہ کا دل جیت لیا ہے اور تمام سربراہان مملکت کا فرض ہے کہ وہ توہین رسالت مآب صلی اللہ و علیہ وسلم کو عالمی جرم قرار دیں اور آزادی اظہار کے لبادے میں رحمت العالمین حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کی گستاخی کو کسی صورت قبول نہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں تمام سربراہان مملکت اقوام متحدہ میں اسے عالمی سنگین ترین جرم قرار دیکر سخت ترین سزا کا اعلان کریں کیونکہ حضور پاک رحمت الالم
سلمین نہیں بلکہ قیامت تک کے لئے تمام مخلوقات کے لئے رحمت بن کر آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ صدر پیوٹن نے جو بیان دیا ہے ایسا بیان دینے کی کئی اسلامی سربراہان مملکت میں جرات نہیں تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ صدر پیوٹن کے بیان کو خوش آئند قرار دینے سے آگے بڑھ کر اس معاملے میں صدر پیوٹن کے ہمراہ عالمی شعور اجاگر کرنے کی مہم کا آغاز ہونا چاہئے اور دنیا پر واضح کردینا چاہئے کہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین رسالت دنیا میں فساد پیدا کرنے کی بدتر کوشش ہے جسے دنیا کی سب سے بژی دہشت گردی قرار دینے کیلئے عالمی مہم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہان سے اس معاملے میں صدر پیوٹن کی تقلید کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔