معیشت مستحکم کیسے ہوتی ہے جانئے رحمت خان وردگ کے اس بیان میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2021 | 18:42 شام

تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے درست کہا ہے کہ ملک کی معاشی حالت درست نہیں اور یہی حالات چلتے رہے تو خدانخواستہ ملک دیوالیہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کبھی سعودی عرب اور I.M.F. جاتے ہیں اور ڈھائی تین ارب ڈالرز کے لئے کڑی شرائط ماننے پر مجبور ہوتے ہیں اور ملک گروی رکھ دینے جیسے معاہدے کرکے ملک چلاتے ہیں۔ میں نے کئی بار مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر محبوب الحق کی طرح کی ایمنسٹی اسکیم لائی جائے جس میں تمام کمرشل بینک وہائٹ کرائی جانیوالی رقم ک

ا 5% لیکر اسی وقت سرٹیفکیٹ جاری کریں جس سے حکومت کو غیر ملکی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی اور تمام تر تخمینوں سے بہت زیادہ رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔ ایمنسٹی اسکیم سے کھربوں روپے کاروبار میں آئیں گے جس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ ایمنسٹی اسکیم ایسی ہو جس میں کسی وکیل کی مدد کی ضرورت بھی نہ ہو اور ایمنسٹی سے وہائٹ کرائی گئی رقم پچھلے دس سال میں موجود ٹیکس ٹریبونل کے کیسز میں بھی قبول ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایٹم بموں سے نہیں بلکہ بلکہ مضبوط معیشت سے مستحکم ہوتے ہیں ورنہ روس کے پاس سینکڑوں ایٹم بم تھے مگر معاشی بدحالی کی وجہ سے روس ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبانی جمع خرچ سے ملک نہیں چلتے بلکہ ٹھوس بروقت اقدامات سے ہی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے