شوٹنگ کے دوران ریکھا کے ساتھ پیش آیا ناخوشگوار واقعہ
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اداکارہ ریکھا کے ماضی کا ایک ناخوشگوار واقعہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے لگا ۔یہ واقعہ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی سوانح عمری میں موجود ہے جو یاسر عثمان کی تحریر ہے اسکے مطابق 1969 میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکھا کیساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ صرف 15 سال کی تھیں۔فلم انجانا سفر میں ریکھا کے ساتھی اداکار بسواجیت چٹرجی نے شوٹنگ کے دوران انہیں جنسی ہراساں کیا جبکہ سیٹ پر موجود ڈائریکٹر سمیت تمام عملہ اس سارے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے قہقہے لگاتا اور تالیاں بجاتا رہا۔ریکھا کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعے کے بعدوہ کئی دنوں تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔واضح رہے ریکھا کی پہلی فلم انجانا سفر کو بھارتی سنسر بورڈ نے ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی البتہ دس سال بعد 1979 میں یہی فلم ’’دو شکاری‘‘ کے نام سے ریلیز کردی گئی تھی۔