آئی سی سی کی طرف سے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 17, 2017 | 18:42 شام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ کیرئر کے 100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے پر ہاشم آملہ 4 درجے ترقی کر کے دسویں سے چھٹے نمبر پر آ گئے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی پانچویں پوزیشن بھی خطرے میں پڑ گئی۔ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد اظہر علی ساتویں اور یونس خان آٹھویں نمبر پر رہے۔ باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے کیگیسو ربادا 3 درجہ ترقی سے پانچویں نمبر پر آ گئے جبکہ ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی باؤلر نہیں۔ٹیم پاکستان پر پانچویں پوزیشن سے محرومی کی تلوار لٹکنے لگی۔ ایک صفر کی برتری کے بعد اگر کیویز نے بنگال ٹائیگرز کو کلین سویپ کر دیا تو نیوزی لینڈ کو پانچواں نمبر مل جائے گا جبکہ سری لنکا کو وائٹ واش کر کے جنوبی افریقہ 4 پوائنٹ ترقی سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔