وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے آپریشن ردالفساد کے ساتھ ساتھ آپریشن ردالنثار بھی شروع کرنیکا مطالبہ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 23, 2017 | 20:50 شام

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی ابھی تک وزیر داخلہ چودھری نثار کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ردالفساد آپریشن کی بھرپور حمایت کرتی ہے تاہم جیسے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے دہشت گردوں اور انتہاءپسندوں کے خلاف ردالفساد آپریشن کا آغاز کیا ہے ویسے ہی وزیر اعظم بھی ردالنثار کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار دہشتگردوں

کے خلاف کارروائیوں میں سنجیدہ نہیں۔ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری نثار سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تاہم انکی کارکردگی اور رویہ ان کے عہدے کے شایان شان نہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ رد النثار کرتے ہوئے فوری طور پر چودھری نثار کو عہدے سے ہٹا دیں۔