ریسکیو 1122کا قابل تحسین اقدام ،انسا نوں کے سا تھ حیوانوں کی مدد بھی شروع کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 24, 2017 | 09:34 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)ریسکیو 1122کا قابل تحسین اقدام، انسانوں کیساتھ حیوانوں کی بھی مدد شروع کر دی، عوام کا بھرپور خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کینال روڈ پر ایک کواپتنگ کی ڈور کے باعث درخت کی شاخ میں الجھ کر اس سے لٹک رہا تھا جسے دیکھ کر شہریوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس
پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ریسکیو اہلکار چند ہی لمحوں میں وہاں پہنچ گئے اور الیکٹرک سیڑھی کی مدد سے کوے کے پاﺅں میں الجھی ڈور جس کے باعث وہ درخت کی شاخ سے لٹک گیا تھا سے آزاد کرایا۔ اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود شہریوں نے ریسکیو1122کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔