ارون بھارتی وزیر دفاع ،منوہر پاریکر وزیراعلیٰ گوا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 14, 2017 | 10:45 صبح

 
نئی دہلی (مانیٹرنگ رپورٹ) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے فوری طور پر مرکزی کابینہ سے منوہر پاریکر کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے اوروزیر خزانہ ارون جیٹلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ وزارت دفاع کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ پاریکر نے گوا کا وزیر اعلی مقرر کئے جانے کے بعد استعفی دے دیا تھا۔ وہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ خیال رہے کہ منوہر پاریکر وزیر دفاع کے طور پر نومبر 2014ء میں مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے سے پہلے بھی گوا کے وزیر اعلیٰ تھے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ک

ے پارلیمانی بورڈ نے پاریکر کو گوا کا نیا وزیر اعلیٰ بنانے کی منظوری دی تھی۔ گوا کی 40 رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 13 سیٹیں حاصل ملی تھیں۔ پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے 21 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وہیں 17 سیٹوں کے ساتھ کانگریس ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ منوہر پریکر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ انھوں نے وزیر دفاع کے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔کابینہ میں وزراءکی تعداد کے حوالے سے کام ہورہا ہے جب وزراءکی تعدا د کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا تو میڈیا کو آگاہ کیا جائیگا۔ جیٹلی