امریکی ریاست ٹیکساس میں یولس سٹی کونسل اجلاس کا تلاوت قرآن پاک سے آغاز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2017 | 13:34 شام

 یولس سٹی(مانیٹرنگ)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یولس سٹی کونسل نے مسلمانوں سے بھر پور اظہا ریکجہتی کیا . اجلاس کا آغازقرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اس موقع پر مئیر سمیت سینئر حکام باادب کھڑے ہوگئے اورتعظیماتلاوت کلام پاک سنا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر یولس جہاں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے. یولس سٹی کی جانب سے تاریخ میں پہلی بار سٹی کونسل کے اجلاس میں مسلم اسکاﺅٹس کو مدعو کیا گیا اور سٹی کونسل کے اجلاس کا آغاز قرآن شریف کی تلاوت سے کیا گیا۔اجلاس میں یولس سٹی کی

مئیر لنڈا مارٹن سمیت تمام سٹی کونسل کے اراکین پولیس چیف ،فائر چیف اور اعلی سرکاری عہدیداران اور سٹی کی ممتاز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مسلمان اسکاﺅٹس بچوں کی قیادت مسلم ڈیموکرٹیک کاکس کے صدر اورڈیلس مسلم اسکاﺅٹس کے چیف امیر مکھانی اور سٹی کونسل کیلئے رکن کے امیدوار اٹارنی سلمان بھوجانی نے کی ۔س موقع پر مسلم اسکاﺅٹس بچوں نے قرآن شریف کی تلاوت کی اور اس کا ترجمہ پیش کیا بعدازاں اسکاﺅٹس نے امریکی اور اسکاﺅٹس کے پرچموں کو سٹی کونسل کے اجلاس میں لہرانے کے بعد امریکی قومی ترانہ بھی پیش کیا۔تلاوت قرآن پاک کو میئر سمیت تمام اراکین سٹی کونسل اور مقتدر شخصیات نے کھڑے ہو کر انتہائی باداب انداز سے سنا۔تقریب کے بعد مسلم اسکاﺅٹس ڈیلس کے چیف امیر مکھانی،اٹارنی سلمان بھوجانی اور آنے والے اسکاﺅٹس بچوں کا کہنا تھا کہ سٹی پولیس کی جانب سے سٹی کونسل کے اجلاس میں قرآن شریف کی تلاوت کی دعوت انکے لئے اعزاز کی بات تھی اسطرح انہوں نے اس دعوت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی تاریخ رقم کی ہے جوکہ آئندہ کیلئے شہر کی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے یہاں رہنے والے مسلمان شہریوں کو بھی ایک اچھا پیغام ملاا ہے اور اس عمل پر وہ میئر اور اراکین سٹی کونسل کے شکر گزار ہیں ۔