چند حیرت انگیز ریسٹورنٹ٬ قید خانے سے آتش فشاں کی تپش تک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 10:37 صبح

 
 
رپورٹ(حنا شہزادی مغل)
outline:none; padding:0px">

سیر و تفریح کے دوران کسی ریسٹورنٹ میں مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہونا یقیناً ہمیشہ سے سیاحوں کے لیے ایک منفرد تجربے کا باعث رہا ہے- عموماً لوگ کھانے کے لیے ایسے ریسٹورنٹ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں کا نہ صرف کھانا مزیدار ہو بلکہ اردگرد کا ماحول بھی انتہائی دلچسپ٬ دلکش اور منفرد ہو کیونکہ ماحول بھی آپ کے مزاج پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے- اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ہم آپ کو دنیا کے چند ایسے حیرت انگیز ریسٹورنٹ دکھائیں گے جہاں آپ نہ صرف مزیدار کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ یہاں گزارے جانے والے لمحات ہمیشہ کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن سکتے ہیں-
 

کینیا کے علاقے Langata میں واقع اس ریسٹورنٹ میں ناشتہ کرتے ہوئے زرافے بھی آپ کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں اسی وجہ اس ریسٹورنٹ کا نام Giraffe Manor رکھا گیا ہے-
 
اس ریسٹورنٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہونا کمزور دل والوں کے بس کی بات نہیں کیونکہ یہ Aiguille Du Midi نامی ریسٹورنٹ فرانس کے علاقے Chamonix میں 3842 میٹر بلند پہاڑ پر واقع ہے- 
 
سوئزر لینڈ کے علاقے Gruyères میں واقع اس Hr Giger Museum نامی بار میں کافی پینا ہمیشہ کے یادگار بن جاتا ہے کیونکہ کافی پینے والی کی تمام تر توجہ کافی سے زیادہ بار کے عجیب و غریب ڈیزائن پر ہوتی ہے-
 
ناردن لائٹس کا بہترین نظارہ آئس لینڈ کے Ion نامی ہوٹل سے ہی ممکن ہے- یہ ایک دلچسپ اور حیران کن قدرتی نظارہ ہوتا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد اس مقام کا رخ کرتی ہے-
 
یہ منفرد آئس ہوٹل فن لینڈ کے علاقے Kemi میں واقع ہے اور اسے The Snowcastle Of Kemi کے نام سے جانا جاتا ہے- اس ہوٹل میں کھانا کھانے کا اپنا ہی الگ مزہ ہوتا ہے کیونکہ یہاں آپ کے چاروں جانب صرف برف ہی برف ہوتی ہے-
 
جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں واقع اس Truth Coffee نامی کیفے ٹیریا کا متاثر کن ڈیزائن لوگوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتا ہے-
 
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک مقام ایسا بھی ہے جہاں آتش فشاں پہاڑ کی گرمائش سے کھانا تیار کیا جاتا ہے- جی ہاں یہ انوکھا ریسٹورنٹ اسپین کے علاقے Lanzarote میں واقع ہے اور اسے El Diablo کے نام جانا جاتا ہے- اس ریسٹورنٹ کے قریب ہی آتش فشاں پہاڑ موجود ہے-
 
یہ منفرد ریسٹورنٹ کینیا کے ایک قدیم غار میں واقع ہے اور اسے روشن کرنے کے لیے صرف موم بتیوں کا استعمال کیا جاتا ہے- یقیناً اس حسین ماحول میں مزیدار کھانے سے لطف اندوز ہونا ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے- 
 
چین کے علاقے Tianjin میں واقع یہ ایک منفرد ریسٹورنٹ ہے- اس ریسٹورنٹ میں آنے والے مہمانوں کو ایک قید خانے کا ماحول فراہم کیا جاتا ہے- ایک قیدی کے طور پر چند لمحات گزارنا ان مہمانوں کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوتا ہے-