جنرل راحیل کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کس نے کیا،یہ سوال ایک معمہ بن گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 26, 2016 | 11:32 صبح
لاہور(خصوصی رپورٹ) جنرل راحیل شریف اور خواجہ آصف کے بیانات کے بعد ایک بڑے سوال نے جنم لیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائر منٹ کا فیصلہ کس نے کیا۔گزشتہ روز اسلام آباد سے اوکاڑہ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا تھاکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیا ہے جبکہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے بھی قبل ازیں ایسا ہی کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع نہ لے کر ایک اچھی روایت کو جنم دیا ، اس سے پاک فوج کی بحیثیت ادارہ توقیر میں اضافہ ہوا ہے۔سوال یہ ہے کہ توسیع لینا یا نہ لینا آرمی چیف کی صوابدید ہے ،حکومت کا اختیار ہے یا اس حوالے سے کوئی قانون موجود ہے۔