فوربز نے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 21, 2017 | 13:29 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) فوربز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔ بل گیٹس کے پاس کل سرمائے کا تخمینہ 86 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارن بیفٹ 75 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جیف بیزوز تیسرے اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پہنچ چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قسمت عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد نہیں بدلی، وہ 220 درجے کم ہو کر 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کے ساتھ 544ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔