پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دینے والے بھارت کے اپنے دریا کا پانی چین نے بند کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 01, 2016 | 13:41 شام

لاہور(شیر سلطان ملک) انڈیا بالخصوص مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی،چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع ہے جس کے باعث چین نے یہ اقدام اٹھایا ہے ، اور اس کے نتیجہ میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیاہے اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ2019 میں مکمل ہوگا ۔اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ، چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ۔