بھارت: سڑک پر اچانک پڑنے والا گڑھا بس اور کار کو نگل گیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 12, 2017 | 06:50 صبح
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر چنئی میں سڑک پر 15فٹ گہرے اور 10فٹ چوڑے گڑھے نے بس اور کار کو نگل لیا۔ مصروف سڑک پر اچانک گڑھا پڑ جانے سے ایک بس اور ایک کار گڑھے میں جا گریں جس کے باعث بس میں موجود کچھ مسافر معمولی زخمی ہوئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیکن سؑڑک میں پڑنے والے اس گڑھے کی وجہ سامنے نہ آئی۔۔۔ عملے سے تحقیق کا کام شروع کر دیا ہے۔