شادی شدہ جوڑے بالکل مفت قیام کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ ثابت کر دیں کہ۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 20, 2016 | 19:42 شام
روم (شفق ڈیسک) غریب ممالک کی آبادی اس تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ یہ طوفان انکی پہلے سے لڑکھڑاتی معیشتوں کو ملیا میٹ کرتا نظر آرہا ہے۔ لیکن دوسری جانب یورپی ممالک کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ انکے عوام آبادی بڑھانے میں دلچسپی نہیں لے رہے۔ اٹلی میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر گیا اور حکومتی کوششوں کے بعد اب ملک کے نمایاں ہوٹلوں نے بھی لوگوں کو آبادی بڑھانے کی جانب مائل کرنیکی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ متعدد بڑے ہوٹلوں نے اس مقصد کیلئے دلچسپ پیشکش کر دی کہ انکے ہاں قیام کے دوران حاملہ ہونیوالے جوڑے سے کسی بھی قسم کے اخراجات وصول نہیں کئے جائیں گے۔ ویب سائٹ News.com.au کی رپورٹ کیمطابق یہ پیشکش دس بڑے ہوٹلوں کے گروپ نے کی ہے۔ ان میں سے کچھ ہوٹلوں نے اعلان کیا کہ اگر کوئی جوڑا اس بات کا ثبوت فراہم کر دے کہ انکا حمل ہوٹل میں قیام کے دوران وقوع پذیر ہوا تو اسے قیام کے تمام اخراجات واپس کر دیئے جائینگے، جبکہ کچھ ہوٹل ان جوڑوں کو اگلی بار مفت قیام کی سہولت فراہم کرینگے۔