اطالوی وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 08, 2016 | 11:09 صبح

روم (شفق ڈیسک) اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی نے باقاعدہ طور پر استعفی دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کیمطابق اطالوی وزیراعظم ماتیو رینزی نے باقاعدہ طور پر استعفی دیدیا ہے۔ انکے استعفے کی وجہ انکی حکومت کی تجویز کردہ آئینی اصلاحات کے سوال پر عوامی ریفرنڈم میں ناکامی ہے۔ انہوں نے گزشتہ شام اپنا استعفی صدر سیرگیو ماتاریلا کے حوالے کر دیا۔ صدر نے ماتیو رینزی سے کہا کہ وہ اس وقت تک عبوری طور پر اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں جب تک ایک نئی حکومت قائم نہیں ہو جاتی۔ اٹلی میں نئے انتخابات فروری 2018ء میں ہونا ہیں تا

ہم اپوزیشن جماعتیں آئندہ برس کے آغاز میں ہی قبل از وقت انتخابات کرانیکا مطالبہ کر رہی ہیں۔