لاہو پارکنگ کمپنی کی چیئر پرسن ایڈووکیٹ روبینہ سلہری پر لگایا جانے والا الزام سچ یا جھوٹ؟ روبینہ سلہری نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع ستمبر 14, 2021 | 06:36 صبح

لاہور(شفق ڈیسک): لاہو پارکنگ کمپنی کی چیئر پرسن ایڈووکیٹ روبینہ سلہری پر درج ہونیوالے چوری اور سینہ زوری کے دونوں مقدمے جھوٹے نکلے۔پنجاب بار کے سامنے حقائق آنے پر انکا معطل کیا گیا لائسنس بحال کردیا گیا۔فضل اعوان یو ٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایڈووکیٹ روبینہ سلہری نے کہا کہ انکے سابق خاوند نور رانجھا نے گھر کی نوکرانی سے شادی کی تو میں خلع لے لیا۔اب تین بچوں کے خرچے کیلئے کورٹ گئی تو آپ کی طرف سے

چوری کے الزام سامنے آنے لگے۔لاہور میں مجھ پر میرے ہی جہیز کا سامان چرانے کا مقدمہ درج کرایا گیا۔جو جھوٹ ثابت ہونے پر خارج ہو چکا ہے۔نور کے بہنوئی سے میں نے کا خریدی،جو چار سال سے میرے استعمال میں ہے۔جو فہیم رسول کے نام پر ہے اس نے ٹیکسلا میں بیٹھ کر مقدمہ کرادیا۔پنجاب بار کے سامنے اصل صورتحال آئی تو میرا وکالت کا لائسنس چوبیس گھنٹے میں بحال ہوگیا۔روبینہ سلہری نے کہا کہ نور ،فیاض رانجھا کا بیٹا ہے۔یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں بچوں کے خرچے کا کیس واپس لے لوں۔یہ چانچ ہزار ماہانہ تین بچوں کا خرچہ دینے کی بات کرتے ہیں۔تینوں بچے سکول جاتے ہیں۔میں سب کچھ اپنے دفاع میں کررہی ہیں۔اگریسو نہیں ہونا چاہتی۔مگر ہر کام اور برداشت کی ایک حد ہوتی ہے۔